http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 10 May, 2006, 12:00 GMT 17:00 PST

زہرہ کے مدار میں تجربہ گاہ تیار

یورپی خلائی گاڑی وینس ایکسپریس جو گیارہ اپریل کو زہرہ کے مدار میں داخل ہوئی تھی اب سائنسی تجزیوں کے لیے تیار ہے۔

خلائی گاڑی زہرہ کےگرد گردش کے دوران سیارے کی سطح کے قریب ترین دو سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے تک جاتی ہے اور دوری میں چھیاسٹھ ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک جاتی ہے۔

وینس ایکسپریس جون میں سائنسی تجربات شروع کرے گی۔ خلائی گاڑی زمینی دن کے حساب سے پانچ سو روز تک زُہرہ کے گرد گردش کرے گی اور اس دوران سیّارے کی آب و ہوا کا مطالعہ کرے گی۔

زہرہُ کی فضا میں کاربن ڈائی آکسایئڈ کی بڑی مقدار میں موجودگی کی وجہ سے سورج سے نکلنے والی ریڈیائی لہریں جذب ہو جاتی ہیں اور سیارے کی سطح پر درجہ حرارت چار سو اڑسٹھ درجے سنٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔