Wednesday, 05 April, 2006, 22:42 GMT 03:42 PST
ایپل نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کی مدد سے مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم ایپل کے انٹل چپ والے کمپیوٹر پر چلایا جا سکے گا۔
اس نئے پروگرام کا نام بوٹ کیمپ ہے جس کی مدد سے ایپل کی مشین رکھنے والے ایپل کے او ایس ایکس اور مائکروسافٹ کے ونڈوزایکس پی پر کام کر سکیں گے۔
بوٹ کیمپ تجرباتی بنیادوں پر استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ مستقبل میں ایپل کے او ایس ایکس سافٹ ویئر میں یہ پروگرام شامل ہوگا اور اس کا نام لیپرڈ ہوگا۔
ایپل کے سینیئر نائب صدر فلپ شِلر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوٹ کیمپ کے بعد ونڈوز استعمال کرنے والے میک کو زیادہ پسند کریں گے۔
ایپل نے کہا ہے کہ اس کا ونڈوز کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ یہ کہ میک استعمال کرنے والے کئی لوگوں کی خواہش تھی کہ وہ ونڈوز کو انٹل والی مشین پر استعمال کر سکیں۔