Wednesday, 22 February, 2006, 12:39 GMT 17:39 PST
ماہرین کے مطابق مستقبل میں مچھروں کو بھگانے کی دوا تیار کرنے میں آسٹریلیا میں پایا جانے والا سبز مینڈک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
سائنسدانوں کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس مینڈک کے لعاب اور جلد سے خارج ہونے والے مادے میں ایسا اثر پایا جاتا ہے جو مچھروں کو دور بھگانے کے لیئے نہایت کارگر ہے۔
اس تحقیق میں چوہوں کو استعمال کیا گیا ہے اور جن چوہوں پر مینڈک کا لعاب لگایا گیا وہ مچھروں سے دیگر چوہوں کی نسبت چار گنا زیادہ وقت کے لیئے محفوظ رہے۔
تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے ملیریا س بچاؤ کے لیے مچھروں سے بچاؤ کی اس دوا کا اثر محدود ہوگا۔
ملیریا کا وائرس مچھروں کے ذریعے ہی پھیلتا ہے۔
انہیں مینڈکوں پر کی گئی ایک گزشتہ تحقیق سے ثابت ہوا تھا کہ ان کا لعاب درد دور کرنے کی دوا کی طرح کام کرتا ہے اور میں نیند آور اثرات بھی پائے گئے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مینڈکوں کے بہت سے قائدے ایسے ہیں جنہیں ابھی دریافت کرنا باقی ہے۔