Saturday, 24 December, 2005, 03:52 GMT 08:52 PST
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور مائیکروسافٹ نے دونوں کمپنیوں کے درمیان چینی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان سے شروع ہونے جھگڑے کو عدالت سے باہر ہی طے کر لیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے گوگل پر اس بنیاد پر مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس نے دونوں کمپنیوں کے درمیان اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت وہ چینی میں ایک دوسرے کے حریف نہیں بنیں گے۔
مائیکرو سافٹ نے الزام لگایا تھا کہ گوگل نے مائیکروسافٹ کے چین میں ترقی سے ترقی سے متعلق ملازم ڈاکٹر لی کو اپنی کمپنی میں لے لیا جو اس معاہدے کی خلاف وزری ہے جس کے تحت دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کے ملازمین کو اپنے ہاں لانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
مائیکروسافٹ کا عدالت کے سامنے موقف تھا کہ ڈاکٹر لی کے گوگل کو جوائن کرنے سے ان کی کپمنی کی خفیہ اطلاعات گوگل کو مل جائیں گے۔
مائیکروسافٹ نے ڈاکٹر لی کو گوگل جوائن کرنے سے باز رکنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی بھی کی تھی لیکن اسے زیادہ کامیابی نہیں ہوئی ۔ عدالت نے ڈاکٹر لی کو مائیکروسافٹ چھوڑ کی گوگل جوائن کرنے کی اجازت اس بنیاد پر دی تھی کہ وہ مائیکروسافٹ کے دوسرے ملازمین کو اپنے ساتھ گوگل میں نہیں لے کر جائیں گے۔
ڈاکٹر لی نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے مائیکروسافٹ چھوڑ کر گوگل کو جوائن کرنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں مائیکروسافٹ کی چین میں کامیابی کی شرح مایوس کن ہے۔
دونوں کپمنیوں نے عدالت کے باہر ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ وہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں۔