http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 17 December, 2005, 01:13 GMT 06:13 PST

گوگل کے اے او ایل پر مذاکرات

اطلاعت کے مطابق انٹرنیٹ کمپنی گوگل ٹائم وارنر کے انٹرنیٹ یونٹ اے او ایل کے حصص کی خریداری کے لیے مذاکرت کر رہی ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے کے مطابق گوگول اے اول کے پانچ فیصد حصص کے لیے ٹائم وارنر کو ایک ارب ڈالر دے گا۔ ان مذاکرات کے متعلق دونوں کمپنیوں نے کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹائم وارنر اس کوشش میں ہے کہ اے او ایل کی قدر میں اضافہ ہو جس سے امریکی کمپنی کے حصص میں بھی اضافہ ہو گا۔

دونوں کمنیوں میں کوئی بھی معاہدہ مائیکروسافٹ کو درمیان سے نکال دے گا کیونکہ پہلے ایسا لگتا تھا کہ مائیکروسافٹ اے او ایل کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔

یاہو بھی ٹائم وارنر کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا لیکن نومبر میں یہ مذاکرات ناکام ہو گئے۔

سن 2000 سے ٹائم وارنر کے حصص کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے اور کمپنی پر سرمایہ کاروں کا دباؤ تھا کہ وہ اس مد میں کچھ کرے۔

معاہدے سے جو فائدہ گوگل کو ہو گا اس میں اے او ایل کی ای میل اور انسٹنٹ میسجنگ سروس تک رسائی شامل ہے۔