Monday, 03 October, 2005, 12:44 GMT 17:44 PST
دو آسٹریلوی سائنسدانوں کو السر پر تحقیق کی وجہ سے طب کے شعبے میں نوبل انعام ملا ہے۔
رابن وارن اور بیری مارشل نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا کہ معدے اور آنتڑیاوں کا السر ایک بیکٹریا کی انفیکشن کے باعت ہوتا ہے۔
اس ریسرچ کے بعد اب السر کوئی ایسی بیماری نہیں رہے گی جو کہ کافی لمبا عرصہ چلے اور اب اس کا علاج دوائیوں اور اینٹی بائیوٹک کے ایک چھوٹے کورس سے بھی ہو سکتا ہے۔
1982 میں جب رابن اور مارشل نے ہیلی کوبیکٹر پائیلوری بیکٹیریا دریافت کیا تھا تو اس وقت یہ عام خیال تھا کہ دباؤ اور مصروف لائف سٹائل کی وجہ سے معدے اور آنتڑیوں میں السر ہوتا ہے۔
اب اس بات کی مکمل تصدیق ہو گئی ہے کہ نوے فیصد کیسوں میں آنتڑیوں کے السر کا باعث یہی بیکٹریا بنتا ہے اور تقریبا اسی فیصد معدے کے السر کی وجہ بھی یہی بیکٹیریا ہے۔
دونوں ڈاکٹروں نے یہ بھی دریافت کیا کہ السر کے مریض اس وقت تک صحتیاب نہیں ہو سکتے جب تک کہ بیکٹریا کو معدے سے بالکل نہ ختم کر دیا جائے۔