Monday, 01 August, 2005, 11:57 GMT 16:57 PST
ماہرین نے کہا ہے کہ حمل کے دوران تمباکونوشی کرنے سے بچوں کے بد تمیز ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران تمباکو نوشی اور غیر مہذب رویے میں ’تھوڑا لیکن اہم‘ تعلق ہے۔ یہ تحقیق برطانیہ میں نفسیات کے ادارے ’انسٹیٹیوٹ آف سائکایٹری‘ نے سائکایٹری کے ایک جریدے میں شائع کیا ہے۔
ماہرین نے ایک ہزار آٹھ سو چھیانوے جڑواں بچوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ حمل کے دوران سگریٹوں کی تعداد میں اضافے سے بچوں میں بے ہنگم رویے کی علامات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بے ہنگم رویے کے لیے سماجی عوامل بھی بہت حد تک ذمہ دار ہوتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ تمباکونوشی اور بے ہنگم رویے میں تعلق کی بہت سی توجیہات ہیں۔ ایک رائے کے مطابق تمباکو کا دھواں بھی ماں کے پیٹ میں بچے پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے لیے آکسیجن کی کمی کا باعث بنتا ہے۔