http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 10 May, 2005, 15:33 GMT 20:33 PST

ناروے میں وہیل کا شکار شروع

دنیا میں وہیل مچھلی کا کمرشل پیمانے پر سب سے بڑا شکار ناروے کے سمندر میں شروع ہوگیا ہے۔ سکار کے اس موسم کے دوران کئی سو وہیل مچھلیوں کو ان کا گوشت حاصل کرنے کے لئے ہلاک کیا جائے گا۔

ناروے کی حکومت ہر سال مخصوص تعداد میں وہیل مچھلی کے شکار کی اجازت دیتی ہے لیکن دنیا بھر سے جانوروں کے تحفظ کی تنظیمیں اس کی سخت مخالفت بھی کرتی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ شکمن کو ناروے کے ایک جہاز سے اس شکار کو دیکھنے اور فلم کرنے کا ایک خصوصی موقع دیا گیا۔ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے آپ بھی یہ ویڈیو رپورٹ دیکھ سکتے ہیں۔