Saturday, 30 April, 2005, 17:39 GMT 22:39 PST
سائنسدانوں نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک سیّارے کی تصویر حاصل کی ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق تصویر پر شک ظاہر کیا جا سکتا ہے اور کچھ سائنسدان کہہ سکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والی چیز سیّارے کی تعریف پر پوری نہیں اترتی۔
یورپی جنوبی رصدگاہ(European Southern Observatory) گروپ نے کہا کہ سرخ رنگ کی تصویر ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد کسی سیارے کی پہلی تصویر ہے۔
نظام شمسی سے باہر کسی سیارے کی تصویر حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔ اب تک دریافت ہونے والے ایک سو تیس ایسے سیاروں کی تصاویر نہیں دیکھی گئی تھیں اور وہ بالاواسطہ طریقوں سے دریافت ہوئے تھے۔