http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 07 April, 2005, 01:13 GMT 06:13 PST

ستر لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑی

جن سائنسدانوں نے ستر لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑی دریافت کی تھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ یہ انسان کے سب قدیم جد کی ہے۔

جب تین سال قبل افریقہ میں اس کھوپڑی کی دریافت کا اعلان کیا گیا تھا تو کچھ سائندانوں نے کہا تھا کہ یہ ابتدائی دور کے انسان سے زیادہ بندر کی کھوپڑی کےقریب ہے۔

فرانس اور سویٹزر لینڈ میں اس کھوپڑی پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کمپوٹر کے ذریعے اس کھوپڑی کی تصویریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انسان پورے قد سے چلتا تھا اور اس کے چہرے کے نقش بند سے زیادہ سپاٹ تھے۔

اس کھوپڑی پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک سائنسی رسالے میں لکھ ہے کہ یہ بندر اور انسان کے درمیان گمشدہ کڑی ہوسکتی ہے۔