Thursday, 31 March, 2005, 12:23 GMT 17:23 PST
چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد مفلوج ہونے والے ایک شخص کے دماغ میں ایک ’چپ‘ نصب کی گئی ہے جو اس کے ذہن میں پیدا ہونے والے خیالات کو پڑھ سکے گی۔
یہ ’چپ‘ مذکورہ شخص کے دماغ میں پیدا ہونے والے خیالات کو پڑھ کر اسے ایک کمپیوٹر پر ظاہر کرے گی جس سےاسے روزمرہ کے کام سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔
جیسے ہی وہ شخص کوئی کام سر انجام دینا چاہے گا، کمپیوٹر ’ کرسر‘ کو سکرین پر موجود متعلقہ آئیکون پر لے جائے گا۔
اس ایجاد کی مدد سے مریض ٹی وی کھول سکے گا ، اسے بند کر سکے گا، چینل تبدیل کر سکے گا اور اس کی آواز میں ردوبدل کر سکے گا۔
میتھیو نیجل نامی مریض پر یہ آپریشن امریکہ میں کیا گیا۔ بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ مفلوج افراد کی بحالی کی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔