Wednesday, 30 March, 2005, 18:04 GMT 23:04 PST
زمین کی حالت کے بارے میں اب تک کی جامع ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی کارروائیوں کی وجہ سے شاید مستقبل میں انسانوں کے یہاں رہنے کے لیے ضروری وسائل میسر نہ ہوں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کے وسائل کا جس طرح استعمال کیا گیا اس سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور زمین پر زندگی ممکن بنانے والا نظام ختم ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحول کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے غربت، بھوک اور صحت کے مسائل سے نمٹنے کے ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانوں نے انتہائی کم وقت میں زمین پر حیاتیاتی نظام غیر معمولی حد تک بدل دیے ہیں۔
انسانوں نے گزشتہ پچاس سالوں میں جس طرح پانی، لکڑی، تیل اور خوراک کے وسائل استعمال کیے ہیں اس سے ماحول خراب ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد آبادی میں ہونے والے اضافے سے قدرتی وسائل کے لیے غیر متوازن دوڑ لگ گئی جو موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انیس سو پینتالیس کے بعد اتنی زمین ذراعت کے استعمال میں آئی ہے جتنی اس سے پہلے دو صدیوں میں نہیں آئی تھی۔
زمین پر جانوروں کی دس سے تیس فیصد تک اقسام کو خطرے کا سامنا ہے۔