http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 29 March, 2005, 13:12 GMT 18:12 PST

مائیکرو سافٹ اورای یومیں معاہدہ

مائیکرو سافٹ نےاپنے ونڈوز ایکس پی کے نئے ورژن کا نام ونڈوز ایکس پی ہوم ایڈیشن این رکھنے کے یورپی یونین کے دباؤ کو قبول کر لیا ہے۔

امریکی سافٹ وئیر کمپنی کی جانب سے یورپی یونین کی بات تسلیم کرنے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔کیونکہ گزشتہ برس کمپنی پر ایک بڑا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

نئے نام میں این کا مطلب ’not with media player‘ ہے

یوروپی یونین کا کہنا ہے کہ ونڈوز ایس پی کے اس نئے ورژن کے استعمال سے جس میں میڈیا ایڈیشن نہیں ہے صارفین کو مایوسی ہوسکتی۔

گزشتہ برس برسلز نےمائیکرو سافٹ پر ونڈوز ایس پی سافٹ وئیر میڈیا پلئیر کے بغیر فروخت کرنے پر 640 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اب مائیکرو سافٹ نئے ایڈیشن کے نام کے ساتھ این لگانے پر رضامند ہو گیا ہے۔

یہ نیا ایڈیشن کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کو مہیا کرا دیا گیا ہے اور چند ہفتوں میں یورپ میں اس کی فروخت شروع ہو سکتی ہے۔