http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 24 February, 2005, 14:08 GMT 19:08 PST

الاسکا کے تیس ہزار سالہ بیکٹیریا

الاسکا سے ملنے والے منجمد بیکٹیریا کے ایک گروہ نے برف میں تیس ہزار سال تک زندہ رہ کر سائنسدانوں کو حیران کردیا ہے۔

برف میں منجمد یہ بیکٹیریم زیرِ سطح ایک سرنگ سے برف کو کاٹ کر دریافت کیے گئے ہیں۔

یہ دریافت امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدان رچرڈ ہور نے کی۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جب وہ ان بیکٹیریم کا خوردبین سے مطالعہ کررہے تھے تو برف کے پگھلتے ہی ان بیکٹیریم نے متحرک ہو کے یوں تیرنا شروع کردیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔

تیس ہزار سال قدیم ایک ایسے دور سے جب وولی میمتھ اور لمبے دانت والے چیتے زمین پر پھرتے تھے یہ ایک نئی دریافت ہیں۔

ان بیکٹیریم کا نام ’کارنو بیکٹیریم پلیسٹوسینیم‘ رکھا گیا ہے۔

مسٹر ہوور کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ اسی طرح کی حیات مریخ کے منجمد سمندروں میں بھی زندہ پائی جاسکتی ہے۔ جن کے وجود کا ثبوت حال ہی میں ملا ہے۔