Thursday, 18 November, 2004, 21:42 GMT 02:42 PST
دنیا میں سافٹ وئیر کی سب سے بڑی کمپنی کے مالک شائد دنیا میں سب سے زیادہ جنک میل حاصل کرنے والے شخص بھی ہیں۔
اس حقیقت کے باوجود کہ اُن کی کمپنی کا پورا ایک ڈیپارٹمنٹ ان کے ای میل پیغامات کو فلٹر کرنے کے لیے موجود ہے مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس کو روزانہ تقریبا چار ملین ای میل پیغامات ملتے ہیں ۔
مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکیوٹیو اسٹیو بالمر کا کہنا ہے مسٹر گیٹس کو دنیا میں سب سے زیادہ ای میل پیغامات ملتے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق چیزیں اور خدمات بیچنے سے ہوتا ہے۔ جنسی قوت بڑھانے والی دوائیوں سے لیکر مختلف طرح کے قرضوں تک۔
اسٹیو بالمر کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ ای میل ملنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ مسٹر گیٹس جہاں پر بھی خطاب کرتے ہیں وہ اپنی تقریر کے دوران اپنا ای میل ایڈرس دے دیتے ہیں۔