Wednesday, 17 November, 2004, 07:13 GMT 12:13 PST
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایک طیارے نے تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ناسا کے اس تجرباتی طیارے نے جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں تھا گیارہ ہزار کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بحرالکاہل کے اوپر پرواز کی جو ایک ریکارڈ ہے۔
یہ رفتار آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ ہے۔
تازہ ترین کارنامہ تحقیق کاروں کی گزشتہ ایک دہائی کی محنت کا ثمر بتایا جاتا ہے۔
ناسا کے مطابق اس طیارے نے جسے ’سکریم جیٹ‘ پکارا جا رہا ہے، گیارہ ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔
سکریم جیٹ کو بنانے والوں نے اس بات کا اہتمام کیا تھا کہ پہلے یہ طیارہ ایک بوسٹر راکٹ کے ساتھ منسلک رہے لیکن بعد میں اس سے علیحدہ ہوجائے۔ اور دس سیکنڈ تک اپنے زور پر اڑ سکے۔
طیارہ بوسٹر سے تینتیس ہزار فٹ کی بلندی پر الگ ہوا۔