Friday, 22 October, 2004, 07:24 GMT 12:24 PST
یورپی یونین سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایسی تصاویر کا اجراہ کرنے والی ہے جن کو دیکھ کر امید کر جا رہی ہے کہ سگریٹ نوشوں کی ایک بڑی تعداد خوف زدہ ہو کر سگریٹ نوشی ترک کرنے پر آمادہ ہو جائے گی۔
یورپی یونین کے حکام کے مطابق ان تصاویر میں، جن کو کینسر زدہ پھیپڑوں کے عکس شامل ہیں۔ ان تصاویر کو سگریٹ نوشی کے خلاف واننگز کے ساتھ سگریٹ کی ڈبیوں پر شائع کیا جائے گا۔
یورپین یونین میں شامل ملکوں کو بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو ان تصاویر کو سگریٹ کی ڈبیوں پر شائع کرنے کے لیے مجبور کریں۔
محققین کا کہنا ہے کہ چار سال پہلے کینیڈا میں بھی اس طرح کی مہم شروع کی گئی تھی جس کے بعد ہر دس میں سے چار سگریٹ نوش سگریٹ نوشی ترک کرنے پر آمادہ ہو گئے تھے۔
سگریٹ نوشی سے ہر سال یورپ میں پانچ لاکھ لوگوں کی اموات واقع ہو تی ہیں۔