Monday, 18 October, 2004, 13:43 GMT 18:43 PST
اقوام متحدہ کے ترجمان مانوئل المیڈا ڈسلوا کے مطابق جنوب مشرقی افغانستان میں الیکشن کے عملے کے زیر استعمال ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مانوئل المیڈا ڈسلوا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک الیکشن کے امور کا افسر تھا۔
یہ واقعہ صوبہ پکتیکہ میں پیش آیا جہاں خاصے عرصے سے کشیدگی جاری ہے۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا تھا یا نہیں؟
یہ حملہ افغانستان میں نو اکتوبر کے انتخابات کے بعد کیا گیا ہے۔ افغانستان کے طالبان نے کی دھمکیوں کے باوجود وہ انتخابات میں رکاوٹ پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔