Thursday, 07 October, 2004, 11:35 GMT 16:35 PST
برطانیہ میں موسیقی کی صنعت اٹھائیس ایسے انٹر نیٹ کے صارفین کے خلاف مقدمات دائر کرنے والی ہے جو انٹر نیٹ پر غیر قانونی طور پر موسیقی اور گانوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
برطانیہ میں عریاں رسالے جرائد فلمیں اور انٹر نیٹ سائٹس بنانے والی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں جو انٹر نیٹ سائٹس پر موسیقی اور گانے کا اشتراک کرتے ہیں۔
انٹر نیٹ پر موسیقی کے اشتراک کے بڑھتے ہوئے رجحان سے موسقی کی بین الاقوامی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس سے عالمی سطح پر سی ڈی کی فروخت میں بھی نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
برطانیہ میں یہ اقدام امریکہ کی تلقید میں کیا جارہا ہے جہاں امریکی ریکارڈنگ کمپنیوں نے پہلے ہی انٹر نیٹ پر موسیقی کے غیر قانونی طور پر تبادلہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔
امریکہ کی ریکارڈنگ کمپنیوں کی تنظیم، آر آئی اے اے نے اس سلسلے میں سن دو ہزار تین میں نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے قانونی نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے تھے۔
امریکہ میں ستاون ہزار لوگوں کے خلاف قانونی نوٹس جاری کئے گئے جن میں سے زیادہ تر افراد نے عدالتوں سے باہر معاملات کو طے کرنے پر ترجیح دی۔