http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 07 October, 2004, 11:49 GMT 16:49 PST

سپیس شپ ون مسافر طیارہ بنے گا

دنیا میں سب سے بلند پرواز کرنے والے جہاز سپیس شپ ون کے ڈیزائنر برٹ روٹن نے کہا ہے کہ وہ اپنے جہاز کو تجربات کے لیے نہیں دیں گا بلکہ ان کی خواہش ہو گی کہ اس جہاز کو مسافر طیارے میں تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا سپیس شپ ون کی کامیاب پرواز کے بعد دنیا بھر سے اس جہاز میں دلچسپی لی جا رہی ہے اور امریکہ سمیت کئی ملکوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اس جہاز کو تجربات کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

برٹ روٹن نے کہا انہوں امریکہ سمیت سب ملکوں کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ سپیس شپ ون کو لوگوں کو استعمال میں لایا جائے۔ اور اس کو مسافر طیاروں میں تبدیل کیا جا سکے۔

برٹ روٹن نے کہا ہے کہ اس کی ٹیم کی پوری کوشش ہو گی کہ سپیس شپ ون کو کمرشل طیارے کے طور پر استعمال ہو سکے ۔

ورجن ایٹلانٹک ایئرویز کے چیرمین رچرڈ برینسن نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ذیلی مدار میں پرواز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور ایک مسافر سے دو لاکھ پونڈ کے عوض اسے ذیلی مدار میں سیر کرائی جائے گی۔

سپیس شپ ون نے خلاء کی جانب سفر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے زمین سے سو کلومیٹر کی بلندی تک کا کامیاب سفر کرلیا ہے۔

’سپیس شپ ون‘ نامی اس جہاز کو دس ملین ڈالر کا انعام جیت چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیاب تجربے کو وہ خلا میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔