Thursday, 23 September, 2004, 11:56 GMT 16:56 PST
سائنسدان کہتے ہیں کہ جینز تھراپی یا جینز کے کنٹرول کے نئے طریقے کے ذریعے بیماریوں کا علاج ممکن ہے جو علاج کا زیادہ محفوظ طریقہ ہے۔
جینز کے کنٹرول کے لیے جو موجودہ طریقہ کار استعمال ہوتا ہے وہ بہت پیچیدہ ہے اور اس کے نقصانات بھی بہت ہیں۔
بوسٹن میں چلڈرنز ہاسپٹل کے سائنسدان کہتے ہیں کہ اب ان کا دریافت کیا ہوا نیا طریقہ تقصانات سے محفوظ اور زیادہ موثر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس سے بہت سی بیماریوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔
دوسری طرف ماہرین کا خدشہ ہے کہ نئے طریقہ کار سے کچھ پروٹینز محرک ہوجاتے ہیں جن سے لکیمیا یا خون کے خلیوں کا کینسر ہوسکتا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر رچرڈ اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ایسے خدشات درست نہیں ہیں۔