http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 24 August, 2004, 08:28 GMT 13:28 PST

طاقتور چوہوں کی ایجاد

امریکی سائندانوں نے جینیٹک انجنیرنگ کے ذریعے ایسے چوہے تیار کیے ہیں جو عام چوہوں کے مقابلے میں دوگنے فاصلے تک دوڑ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تجربہ ایسی ادویات کی تیاری میں یا جینیاتی علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا جس سے ایتھلیٹوں کی کارکردگی بہتر کی جا سکے گی۔

اس چوہے کا نام اولمپک مقابلوں کی سب سے لمبی دوڑ کے نام پر میراتھون چوہا رکھا گیا ہے۔

کچھ ماہرین کے مطابق اس طرح کے تجربات کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ ہم جلد ہی اس زمانے میں داخل ہونے والے ہیں جب ایتھلیٹ مصنوعی طریقے سے اپنے جنین کی صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے اپنی کارکردگی بہتر کریں گے۔