Thursday, 27 May, 2004, 12:39 GMT 17:39 PST
ماہرین نے اس خدشے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے کہ جو لوگ نیا چہرا لگوائیں گے وہ اس مرحوم شخص جیسے نظر آئیں گے جس سے وہ چہرہ حاصل کیا گیا ہو گا۔
امریکہ میں ڈاکٹروں نے طبی تحقیق کے لئے عطا کی جانے والی لاشوں پر چہروں کی تبدیلی کے آپریشن کئے ہیں۔ اب لویزویل یونیورسٹی میں ڈاکٹر زندہ لوگوں پر چہرے کی تبدیلی کا آپریشن کرنا چاہ رہے ہیں۔
نیو سائنٹسٹ میگزین کے مطابق ان ڈاکٹروں نے نئی تحقیق کے منصوبوں کے بارے میں یونیورسٹی کے نظر ثانی بورڈ سے چہروں کے تبدیلی کی اجازت طلب کی ہے۔
اگر یونیورسٹی نے اجازت دے دی تو یہ تکنیک زخمی چہروں والے لوگوں کے کام آسکے گی۔
لیکن رائل کالج نے تنبیہ کی تھی کہ ابھی اس کام میں ممکنہ مشکلات کا صحیح طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی ابھی یہ معلوم ہے کہ چہرے کی تبدیلی کے متعلقہ افراد پر کیا نفسیاتی اور جسمانی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تاہم تازہ ترین تحقیق کے مطابق یہ خدشات بلا جواز ہیں۔