Tuesday, 18 May, 2004, 20:35 GMT 01:35 PST
وائرلیس ٹیکنالوجی کی مدد سے انٹرنیٹ کی سہولت اب دنیا کے دور دراز اور خوبصورت جزیریوں تک جا پہنچی ہے۔
بی بی سی کے ٹیکنالوجی رپورٹر کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت اب مالدیپ کے جزیروں میں بھی دستیاب ہے۔
جب رپورٹر اٹھارہ گھنٹے کی لندن سے فلائٹ کے بعد مالدیپ کے جزیرے مالے میں پہنچے تو ان کےساتھ دو کمپییوٹر کے ماہر بھی تھے جن کے ذمے جزیرہ مرہی میں وائرلیس کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت بہم پہچانا تھی۔
وائی آئی ٹیکنالوجی جو مالدیپ میں روشناس کرائی گئی ہے وہ ایک وائرلیس کارڈ کمپوٹر کے ساتھ لگانے کے بعد انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
انٹرنیٹ کے شوقین کو صرف یہ کرنا ہو گا کہ اینٹینا کا جزیرے میں موجود کجھور کے درخت سے اونچا ہونا ضروری ہے تاکہ ریسپشن اچھا ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کجھور کا یہ درخت انٹرنیٹ کے حصول میں دشواری پیدا کرتا ہے اور خاص طور اس وقت جب وہ گیلا ہو۔
ماہرین کے مطابق مالدیپ کے جزیرے مرہی میں انٹرنیٹ کی سہولت دنیا میں سب سے دور دراز انٹرنیٹ کی سہولت کہی جا سکتی ہے۔