Thursday, 18 December, 2008, 11:42 GMT 16:42 PST
نو منتخب امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ گوانتاناموبے حراستی کیمپ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد دو سال کے اندر امریکہ سے تشدد کا خاتمہ کر دیں گے۔
نومنتخب صدر نے ٹائم میگزین کو بتایا کے وہ امریکی سلامتی کی ضروریات اور آئینی تقاضوں میں توازان پیدا کرنا چاہتےہیں۔
سبکدوش ہونے والے امریکی نائب صدر ڈک چینی نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ جب تک کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے گوانتاناموبے حراستی کیمپ کو کیسے معقول طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔
ڈک چینی نے زیرِ حراست افراد کو پانی میں ڈبو کر تحقیقات کرنے کا بھی دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ طریقۂ کار خالد شیخ محمد جیسے مشتبہ افراد سے اطلاعات حاصل کرنے کے لیے انتہائی مناسب ہے۔ خالد شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
نومنتخب امریکی صدر ٹائم میگزین سے اس موقع پر بات کر رہے تھے جب انہیں 2008 کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔