Thursday, 04 December, 2008, 08:27 GMT 13:27 PST
افغانستان کے شہر خوست میں خفیہ ایجنسی کے دفتر کے اندر خودکش حملے میں کئی لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے بعد عمارت کے اندر فائرنگ شروع ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد افغان اور امریکی فوجوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر بھی عمارت کے قریب اڑتا دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ ستائیس نومبر کو کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔