http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 27 November, 2008, 08:25 GMT 13:25 PST

امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے صدر دروازے کے سامنے ایک خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے جو ایک گاڑی میں سوار تھا خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ امریکی سفارت خانہ خود کش حملے کے وقت بند تھا۔

عینی شاہدین اور پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے صدر دروازے سے تقریباً دو سو میٹر کے فاصلے پر مبینہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق امریکی سفارتخانے میں ہیپی تھینکس گونگ ڈے کی تقریبات ہو رہیں تھیں اور کئی غیر ملکی اس وقت سفارتخانے میں داخل ہو رہے تھے۔