http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 03 November, 2008, 21:52 GMT 02:52 PST

باراک اوبامہ کی نانی انتقال کر گئیں

ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوبامہ کی نانی امریکہ صدارتی الیکشن سے ایک دن قبل انتقال کر گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ان کی نانی میڈلین ڈنہم کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

میڈلین ڈنہم جنہوں نے ہوائی میں باراک اوبامہ کی پروش کی چھیاسی سال کی تھیں۔ باراک اوبامہ انہیں اپنی زندگی کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ مہنیے وہ اپنی انتخابی مہم کو دو دن کے لیے معطل کرکے ہوائی میں ان سے ملنے کے لیے گئے تھے۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے تازہ ترین جائزوں مے مطابق باراک اوبامہ کو اپنے مدمقابل میں برتری حاصل ہے۔