Thursday, 30 October, 2008, 07:12 GMT 12:12 PST
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت اطلاعات کی عمارت کے اندر ایک خود کش بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم تین لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کےمطابق کابل میں وزارت اطلاعات اور ثقافت کی عمارت کی کمیٹی روم کےاندر ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایمبولینس وہاں سے مریضوں کو لے جاتے دیکھی گئی ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق تعینات سکیورٹی گارڈ جبار نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جس کے بعد وہ عمارت کے اندر گھس گیا جس کے بعد عمارت کے اندر ایک زور دار دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے میں مرنے کی تعداد پانچ بتائی جا رہی ہے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کابل میں وزارت اطلاعات کے دفتر شہر کے مرکز میں واقع ہے۔