http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 23 October, 2008, 13:02 GMT 18:02 PST

سارہ پیلن: ڈیڑھ لاکھ کا بناؤ سنگھار

جب سے سارہ پیلن کو نائب صدارت کا امیدوار بنایا گیا ہے، ری بپلکن پارٹی اس کے میک اپ اور لباس پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر خرچ چُکی ہے۔

بناؤ سنگھار کا یہ سلسلہ گذشتہ ماہ شروع ہوا جب نیو یارک کے ایک اِسٹور سے سارہ نے پارٹی کے خرچ پر انچاس ہزار چار سو پچیس ڈالر اور چوہتر سینٹ کی خریداری کی۔

کھوج لگانے والوں نے یہاں تک پتہ چلا لیا کہ محض بالوں کی آرائش اور چہرے کے میک اپ پر ماہِ ستمبر کے دوران چار ہزار سات سو سولہ ڈالر اور انچاس سینٹ کا بِل ادا کیا گیا۔

بارک اوباما کے لباس، جوتوں اور آرائشِ گیسو کے بارے میں بھی کھوجی بہت مصروف رہے ہیں لیکن انہیں ایسے اخراجات کا کوئی سراغ نہ مِل سکا جسے فضول خرچی کے طور پر پیش کیا جاسکے۔