Friday, 10 October, 2008, 02:43 GMT 07:43 PST
ہنگری میں ہونے والے نیٹو ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان میں ہیروئن کے کاروبار میں ملوث بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور ان لیباٹریوں کو نشانہ بنایا جائے تاکہ طالبان کو جنگ کے لیے مالی وسائل مہیا نہ ہو سکیں۔
افغان وزیر خارجہ جنرل عبدالرحیم وردک نے بھی انہی خیلات کا اظہار کیا تھا۔
لیکن نیٹو کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے ان کی فوجیوں پر حملے بڑھ جائیں گے اور ان کو مزید خطرات سے دوچار کر دے گا۔
ہیروئن کی غیر قانونی تجارت سے افغانستان میں جاری جنگ کے لیے ہزاروں ڈالر مہیا کیئے جاتے ہیں۔
نیٹو کے ایک اعلی اہلکار امریکی جنرل جان کریڈک نے کہا کہ افغان پولیس اس قبل نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کر سکے۔