Thursday, 02 October, 2008, 06:36 GMT 11:36 PST
اطلاعات کے مطابق بغداد میں شیعہ مساجد پر دو خود کش بم حملوں میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔
خود کش حملے اس وقت ہوئے جب شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد میں اکٹھے تھے۔
عراق میں سنی آبادی نے منگل کی روز عید منائی جبکہ شیعہ آبادی جمعرات کے روز عید منا رہی ہے۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق بغداد کے علاقے ظفرانیہ میں ایک مسجد کی حفاظت پر مامور فوجیوں پر خود کش بم حملے میں بارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو عراقی فوجی بھی شامل ہیں۔
دوسرا بم حملہ بغداد کےمشرقی علاقے میں واقع رسول مسجد پر کیا گیا جس میں کم از کم اچر افراد ہلاک ہو گئے۔