Sunday, 28 September, 2008, 17:56 GMT 22:56 PST
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کئی بم دھماکوں میں کم از کم تیئس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کار بم اور اس کے بعد سڑک کنارے نصب کیے گئے ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور بائیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ دھماکہ شہر کے وسطی علاقے کراڈا میں ہوا جو کہ روز مرہ کی اشیاء کی خریدو فروخت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے پہلے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں تیرہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔
یہ دھماکے افطار سے کچھ دیر پہلے ہوئے جب لوگ ماہ رمضان میں افطاری کے لیے اشیاء خرید رہے تھے۔