Tuesday, 16 September, 2008, 02:40 GMT 07:40 PST
عراق میں دالیہ کے صوبے میں پولیس اہلکاروں کے عشائیے میں ایک خاتون نے خود کش دھماکہ کرکے پچیس افراد کو ہلاک اور تیس کو زخمی کر دیا۔
یہ حملہ انبار سے پینتالیس میل دور بلاد رض کے قصبے میں اس وقت ہوا جب لوگ افطاری کے لیے جمع تھے۔
حکام کے مطابق اس افطاری کا اہتمام ایک پولیس اہلکار نے امریکی قید سے اپنی رہائی کی خوشی میں اپنے ساتھیوں کے لیے کیا تھا۔
اس سے قبل بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک ہوئے۔
یہ دھماکے عدالتوں اور پاسپورٹ آفس کے قریب ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس جگہ ہونے والا یہ تیسرا دھماکہ ہے۔