Friday, 29 August, 2008, 17:24 GMT 22:24 PST
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار میکین نے نائب صدر کے لیے الاسکا کی گورنر سارہ پالن کا انتخاب کیا ہے۔
چوالیس سالہ سارہ امریکی سیاست میں کم جانی جاتی ہیں۔ مکین ان کو ڈے ٹون میں اپنے نائب صدر کے طور پر منظر عام پر لائیں گے۔
بی بی سی کے کم گھاٹس کا کہنا ہے کہ سارہ پالین کا انتخاب میکین کی طرف سے ایک نہایت جرات مندانہ فیصلہ ہے۔
چوالیس سالہ سارہ شادی شدہ خاتون ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رییپبلیکن پارٹی خاتون نائب صدر کو لا کر ہلری کلنٹن کی حمایتی خواتین جح ووٹ کو جیتنے کی کوشش ہے جو ہلری کی صدارتی امیدواروں کی شکست سے مایوس ہوگئی ہیں۔
ان کی کم عمری اوباما کی کم عمری کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
سارہ معاشی اور سماجی طور پر معتدل سمجھا جاتا ہے اور وہ حمل کو ختم کرانے کے خلاف ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سارہ پالن کو خارجہ پالیسی کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن واشنگٹن سے باہر سے ہونے سے میکین کے لیے فائدہ مند ہیں۔