http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 23 August, 2008, 00:36 GMT 05:36 PST

امریکہ فوج 2011 میں عراق سے واپس

عراقی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی فوج 2011 میں عراق سے نکل جائے گی۔

امریکی فوج کے عراق سے انخلاء سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے گئی ہے اور عراقی پارلیمنٹ کی منظور ی کے بعد یہ معاہدہ نافذ العمل ہو گا۔

اس معاہدے کی رو سے امریکی فوج دو ہزار نو تک عراق کے تمام شہریوں سے نکل جائے گی۔

ستائیس نکاتی معاہدے کی حتمی منظوری عراقی پارلیمنٹ نے دینی ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھوررلڈ کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا انحصار عراق میں امن عامہ کی صورتحال پر منحصر ہے۔

عراقی اہلکار محمد الحج حمود نے کہا ہے کہ امریکہ کی کچھ افواج دو ہزار گیارہ کے بعد بھی عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے عراق میں موجود رہ سکتی ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات ابھی طے کی جا رہی ہیں۔