http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 10 August, 2008, 08:33 GMT 13:33 PST

اوبامہ کی جیت کے لیے ہلیری کی اپیل

ہلیری کلنٹن نے امریکی صدارتی امیدوار بارک اوبامہ کی حمایت میں ہونے والی ریلی میں پہلی مرتبہ اکیلے شرکت کی۔

محترمہ کلنٹن نے نوادہ کی ریلی میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ اوبامہ کی جیت چاہتی ہیں۔

جون میں ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کے لیے ڈیموکریٹس کے مقابلے کے دوران اوبامہ سے شکست تسلیم کر لی تھی اور اس کے بعد ان کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئی تھیں۔

نوادہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دو الگ الگ راستوں سے شروعات کی تھی لیکن اب ہم ایک ہی راستے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی انتخابی مہم سے مسٹر اوبامہ کا وقار، ان کا عزم اور ان کی طاقت سامنے آئی ہے۔

ہلیری نے امریکی صدارتی انتخابات میں بارک اوبامہ کے حریف جان مککین کے مقابلے ان کی خوبیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’سینیٹر اوبامہ کو ہم سب کی ضرورت ہے‘۔

جمعہ کو ہونے والی ریلی میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں ہی نے جارجیا کے سیاسی بحران کے حل کی اپیل کی۔مککین نے اپنی ریلی میں امریکہ سے اپیل کی کہ وہ اس بحران کے حل کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرے