Wednesday, 06 August, 2008, 14:46 GMT 19:46 PST
گوانتاناموبے میں ایک امریکی فوجی جیوری نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور کو دہشت گردی کا مجرم قرار دیدیا ہے۔
سلیم ہمدان کے بارے میں یہ فیصلہ گوانتانامو بے کی کیمپ جیل میں امریکی فوجی افسروں پر مشتمل ’جنگی جرائم کے ٹرائبونل‘ کا پہلا فیصلہ ہے۔
جیوری نے ہمدان کو دہشت گردی میں مدد کرنے کے بعض الزامات کا مرتکب قرار دیاتاہم انہیں سازش سمیت دیگر کئی الزام سے بری کر دیا۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ ہمدان نے نوگیارہ کے حملوں کی سازش میں ’اہم کردار‘ ادا کیا تھا۔ جب کہ صفائی کے کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم نچلے درجے کا ملازم تھا۔
سلیم ہمدان یمنی ہیں اور انہیں نومبر دو ہزار ایک میں افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ہمدان کے خلاف الزامات کی سماعت تین دنوں اور آٹھ گھنٹے پر مشتمل رہی۔
واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروکس کا کہنا ہے کہ صدر بش کیمپ جیل میں اس پہلی مکمل سماعت کو اس بات کے لیے دلیل کے
طور پر استعمال کر سکتے ہیں کہ گوانتانامو بے کا نظام چل سکتا ہے۔