Wednesday, 30 July, 2008, 17:54 GMT 22:54 PST
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سے ان کے خاندان کو تکلیف پہنچی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرپشن کے الزامات کو غلط قرار دینے کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سترہ ستمبر کو جماعت کے انتخابات کے بعد استعفیٰ دی دیں گے۔
اولمرٹ پر انتخابات کے لیے غیر قانونی طور پر فنڈز لینے کا الزام ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں اس ملک کا وزیر اعظم ہوں جہاں پر وزیر اعظم کے خلاف بھی تحقیقات کی جاتی ہیں۔ وزیر اعظم قانون سے بالاتر نہیں ہوتا لیکن اس سے کم تر بھی نہیں ہوتا۔‘
قدیما جماعت کے کئی وزراء وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔