Wednesday, 16 July, 2008, 11:37 GMT 16:37 PST
امریکی فوجیوں نے مشرقی افغانستان میں دوردراز مقام پر قائم کی گئی اُس چوکی کو خالی کر دیا ہے جو علاقے میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اتوار کو نو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد قائم کی گئی تھی۔
اتوار کو ہونے والی ہلاکتیں دو ہزار ایک میں شروع ہونے والی امریکی آپریشن کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کا سب سے بڑا جانی نقصان بتایا جاتا ہے۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران حملہ آووروں کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
بیان میں حملہ آووروں کا نام نہیں لیا گیا لیکن افغانستان میں بالعموم اور اس علاقے طالبان حملوں میں شدت آئی ہے اگرچہ افغانستان میں کئی دوسرے گروپ بھی سرگرمِ عمل ہیں۔
اتوار کو نورستان اور کنڑ صوبے کے سرحدی اتصال پر واقع ونات کے فوجی چوکی پر اطلاعات کے مطابق سو سے دو سو سرکشوں نے حملے کیا۔
کچھ حملہ آور دفاعی لائن توڑ کر امریکی فوجیوں کے عارضی اڈے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔