برطانیہ کے ہیتھرو ائرپورٹ کی ایک سابق ملازمہ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل جیت لی ہے۔
چوبیس سالہ ثمینہ ملک جن کا تعلق مغربی لندن سے ہے، اور انہوں نے انتہا پسند نظمیں لکھنے پر خود کو ’لیریکل دہشت گرد‘ کہا تھا۔
ثمینہ ملک پر ائرپورٹ سےایسی معلومات جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جن کا دہشت گردی کرنے والوں کے لیے مفید ہونے کا امکان تھا
ثمینہ ملک کو نومبر میں سزا سنائی گئی تھی۔
اپیل کورٹ نے اس سزا کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے سے متعلق کاغذات سے جیوری ممبران کے کنفیوز ہونے کا امکان پایا جاتا تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدمے کی دوبارہ سماعت کی درخواست نہیں کرے گا۔