Monday, 26 May, 2008, 23:48 GMT 04:48 PST
امریکہ میں داخلی سلامتی کے ادارے ہوم لینڈ سکیورٹی کے مائیکل چٹروف نے پاکستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کے مختصر دورے کے دوران چٹروف نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ورنہ اس کی سرزمین اور دہشت گردی کی وارداتیں ہوں گی۔
امریکی اور نیٹو افواج کو یہ خدشہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان معاہدے سے افغانستان کے اندر موجود ان کی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہو گا۔
حکومتِ پاکستان کے مقامی طالبان کے ساتھ معاہدے پر نیٹو حکام نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان میں اس وقت تینتیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔