http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 24 May, 2008, 04:37 GMT 09:37 PST

امریکی فوجیوں کے خلاف مقدمہ نہیں

امریکہ میں ایک فوجی عدالت نے ان دو فوجی اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی یونٹ پر الزام تھا کہ گزشتہ برس افغانستان میں اس نےایک کارروائی کے دوران انیس شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

فوجی عدالت نے کہا ہے کہ یونٹ نے جوابی فائرنگ اپنے دفاع میں اس وقت کی جب ان پر کار بم حملہ کیا گیا تھا۔

تاہم عدالت نے اپنے تاثرات میں تربیت کے کچھ مسائل کی جانب توجہ دلوائی ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے دو ماہ بعد امریکی فوج نے اس پر معذرت کرتے ہوئے مرنے والوں کو ورثاء کو معاوضے کی پیشکش کی تھی۔

اس سے پہلے گزشتہ برس ایک فوجی جرنیل یہ کہہ چکے ہیں کہ فوج کو اپنے کسی اقدام کی معافی نہیں مانگنی چاہیے تھے۔

ادھر بغداد کے جنوب مغرب میں فوج نے ایک امریکی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ فلوجہ میں سٹرک کے کنارے رکھے بم کے پھٹنے سے چھ امریکی فوجی زخمی اور ان کا عراقی مترجم ہلاک ہوگیا۔