Saturday, 24 May, 2008, 01:43 GMT 06:43 PST
اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے میں گھس کر پانچ فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے دو کارکن اس وقت ہلاک ہوگئے جب انہوں نے غزہ کے علاقے میں گھس آنے والے اسرائیلی فوجیوں کو للکارا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانون کو نشانہ بنا رہے تھے کہ اینٹی ٹینک راکٹوں سے مسلح شدت پسندوں نے ان کو سامنا کیا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے فضائیہ کی مدد حاصل کر لی۔
تمام فلسطینی مزاحمت کار فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیل کا ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔