Tuesday, 20 May, 2008, 01:26 GMT 06:26 PST
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال میں پولیس کے گیارہ ریکروٹوں کو گولی مار دی گئی ہے۔ ان ریکروٹوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شمالی شہر موصل میں ایک منی بس میں سفر کر رہے تھے۔
ایک سرکاری اہلکار کے مطابق ریکروٹوں کے سر میں گولیاں ماری گئیں۔ یہ لوگ ایک بھرتی کیمپ سے واپس آ رہے تھے۔
عراقی افواج موصل میں حالیہ دنوں میں امریکیوں کی مدد سے سنی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کرتی رہی ہیں۔
اسی دوران موصل میں القاعدہ کے ایک اعلیٰ رہنما اور عراقی فوج کے سابق جرنل عبدالخالق صبوی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہیں موصل سے فرار ہونے کے بعد تکریت سے پکڑا گیا۔