Tuesday, 13 May, 2008, 11:05 GMT 16:05 PST
عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی اور امریکی افواج نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
صدر سٹی جانے والی تمام بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ ہفتوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور اتوار سے یہاں عارضی فائر بندی قائم ہے۔
بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ حکام فائربندی کے دوران ان رکاوٹوں کی تعمیر مکمل کرنا چاہتے ہیں جو بغداد کے گرین زون کے تحفظ کے لیے بنائی جا رہی ہیں اور جن کا مقصد علاقے کو مارٹر فائر سے محفوظ رکھنا ہے۔