Thursday, 01 May, 2008, 10:58 GMT 15:58 PST
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی بغداد میں ایک بم حملے میں کم از کم نو شہری ہلاک اور تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو عین اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا جب امریکی فوجی گشت کرتے ہوئے اس کے قریب سے گزرے۔
کہا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوگیا ہے تاہم امریکی فوجی ترجمان اس کی تصدیق نہیں کر رہے۔
بدھ کو جاری ہونے والے امریکی اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل کے مہینے میں بغداد میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 49 ہے جو کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے سے لے کر اب تک کی ایک مہینے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
عراقی اعداد و شمار کے مطابق کہ گزشتہ مہینے مرنے والے شہریوں کی تعداد تقریبا نو سو چھیاسٹھ ہے، جس میں پولیس اہلکار شامل نہیں۔