Saturday, 26 April, 2008, 20:07 GMT 01:07 PST
زمبابوے میں صدر موگابے کی جماعت پچھلے ماہ کے الیکشن کے نتائج کی دوبارہ گنتی کے باوجود پارلیمینٹ میں اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے۔
زمبابوے کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تئیں میں ان اٹھارہ نشستوںں پر جہاں دوبارہ گنتی کی گئی ہے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
مسٹر موگابے کی زانو پی ایف جماعت کو ، جو انیس سو اسی سے پارلیمینٹ میں اکثریت میں ہے، اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لئے نو سیٹوں کی ضرورت تھی۔
اپوزیشن جماعت ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس نے صدارتی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔
ملک کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے نتائج بھی دوبارہ گنتی کے مراحل ختم ہونے کے بعد جاری کردئیے جائیں گے۔
آزاد مبصرین کے خیال میں اپوزیشن جماعت ایم ڈی سی کے امیدوار صدارتی الیکشن میں پچاس فیصد تک ووٹ حاصل نہیں کر پائے ہیں اور اس وجہ سے صدارتی الیکشن کا بھی دوسرا راؤنڈ ہوسکتا ہے۔