Tuesday, 22 April, 2008, 11:23 GMT 16:23 PST
اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین مبینہ فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی شمالی غزہ میں اریز کے سرحدی راستے کے قریب کی گئی۔ اسلامی جہاد اور ایک اور عسکریت پسند گروپ نے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر حملے کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس حملے کی جوابی کارروائی میں ان افراد کو ہلاک کیا۔ اس جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے فائرنک کے علاوہ فضائی حملہ بھی کیا۔
پچھلے دو ہفتوں میں اسرائیل کے زیر کنٹرول سرحدی راستوں پر عسکریت پسندوں نے کئی حملے کیے ہیں۔
جب سے حماس نے صدر محمود عباس اور فلسطینی انتظامیہ سے غزہ کا کنٹرول سنبھالا ہے، اسرائیلی فوج نے سرحد سے بہت کم سامان کو اندر لانے کی اجازت دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسندو کے راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے غزہ پر اس طرح کے چھاپے کرتی ہے۔