Saturday, 19 April, 2008, 04:57 GMT 09:57 PST
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ چند روز قبل غزہ میں کیمرہ مین اور دیگر شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعے کی آزادانہ تحقیق ہونی چاہیے۔
کیمرہ مین فضل شناعۃ تین دوسرے فلسطینیوں کے ساتھ بظاہر اسرائیل فوج کے ٹینک کا نشانہ بن گئے تھے۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ان کی تفتیش کے مطابق اسرائیل ٹینک کے عملے بے احتیاطی سے یا جان بوجھ کر کیمرہ مین کو نشانہ بنایا۔
تنظیم کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش نہیں کی کہ ان کے ہدف کی نوعیت عسکری ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھی واقعے کی تفتیش کرنی چاہیے اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے چاہیے۔